12 ستمبر 2012 - 19:30

امريکي صدر کي جانب سے ڈرون طيارے ليبيا بھيجے جانے کے حکم کے بعد پنٹاگون نے بھي جنگي جہازوں اور تربيت يافتہ ميرين فوجيوں کو بن غازي روانہ کرديا ہے-

ابنا: پيغمبر اسلام ص کي شان ميں توہين آميز فلم کے خلاف احتجاج  اور بن غازي ميں امريکي سفير کي ہلاکت کے بعد امريکي صدر باراک اوباما نے  ليبيا ميں ڈرون طيارے بھيجنے کا حکم ديا ہے-
اوباما کے بقول يہ ڈرون طيارے انتہا پسندوں کے تربيتي مراکز کا پتہ لگا کر انہيں تباہ کرنے کے لئے بھيجے جارہے ہيں-
دوسري جانب امريکي وزارت جنگ پينٹاگون نے  پچاس ميرين فوجيوں کا ايک دستہ اور جنگي جہاز ليبيا کے شہربن غازي بھيجنے کا فيصلہ کيا ہے-
پينٹاگون کا کہنا ہے کہ ميرين فوجيوں کا يہ دستہ امريکي قونصل خانے کي حفاظت کا ذمہ دار ہوگا-
امريکي حکام کے مطابق ايف بي آئي نے بھي بن غازي ميں امريکي سفير کي ہلاکت کے واقعے کي تحقيقات کے لئے ايک ٹيم ليبيا بھيجنے کا فيصلہ کيا ہے-
.....
/169